گلگت الیکشن:پیپلزپار ٹی پارلیمنٹیرینز نے ٹکٹ جاری کر دئیے

 گلگت الیکشن:پیپلزپار ٹی پارلیمنٹیرینز نے ٹکٹ جاری کر دئیے

گلگتIسے امجد حسین ، IIسے جمیل احمد ، III سے آفتاب حیدر کو ٹکٹ دیا گیا خواتین ،ٹیکنو کریٹس کی مخصوص نشستوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )مرکزی سیکرٹری جنر ل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے گلگت بلتستان انتخابات 2026کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر د ئیے ، جاری فہرست کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں جن امیدواروں کو نامزد کیا گیا ان میںGBLA-1 (گلگت-I) امجد حسین GBLA-2 (گلگت-II) جمیل احمد،GBLA-3 (گلگت III) آفتاب حیدر GBLA-4 (نگر-I) محمد علی اختر GBLA-5 (نگر II) ، ذوالفقار علی مراد GBLA-6 (ہنزہ)، کرنل (ر) امتیاز الحق GBLA-7 (سکردو I) ، توقیر مہدی شاہ GBLA-8 (سکردو-II) ،سید محمد علی شاہ GBLA-9 (سکردو III) ،فدا محمد نشاد GBLA-10 (سکردو-IV) ، راجہ ناصر علی خان GBLA-11 (کھرمنگ) ، اقبال حسن GBLA-12 (شگر) ،عمران ندیم GBLA-13 (استور-I) ،میجر (ر) فہد حنیف خان GBLA-15 (دیامر-I) ، بشیر احمد خان GBLA-16 (دیامر-II) ، عطااللہ شاہ GBLA-17 (دیامر-III)، محمد نسیم GBLA-19 (غذر-I) پیر سید جلال علی شاہ GBLA-20 (غذر-II) ،نظیر احمد GBLA-21 (غذر-III)، محمد ایوب شاہ GBLA-22 (گھانچے -I) ، ڈاکٹر عاشق حسین GBLA-24 (گھانچے -III)، انجینئر محمد اسماعیل شامل ہیں ، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے فہرست بھی جاری کر دی گئی جس کے مطابق کلثوم جہانگیر،سعدیہ دانش،صبیحہ جبیّن مقدم،خدیجہ اکبر،فہمیدہ شاہین،پروین بانو،سعیدہ مغل،ذریش فاطمہ شامل ہیں ،ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کے لئے ڈاکٹر شرافت استوری ،علی مدد شیر،نیاز علی اور مومن جان شامل ہیں ۔ نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے پُرعزم ہے اور پارٹی امیدوار عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں