معرکہ حق ، پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر :راجہ پرویز اشرف
طاقت ،جوش جذبے سے بھارت کو شکست دی ، ساہنگ میں خطاب اشفاق اکبر، راجہ عابد کیانی، راجہ طاہر ، وحید کیانی دیگر پی پی میں شامل
کلیام اعوان (نمائندہ دنیا)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے جس جوش جذبے و طاقت سے بھارت کو شکست دی وہ قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو ہر بقہ فکر کی آواز بن کر ملکی ترقی، خوشحالی و جمہوری استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ، گوجر خان کے مسائل ہمیشہ پیپلز پارٹی نے حل کئے جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد جوق در جوق پی پی میں شامل رہی ۔ راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں یونین کونسل ساہنگ میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں یونین کونسل ساہنگ کے سابق وائس چیئرمین راجہ اشفاق اکبر، راجہ عابد کیانی، راجہ طاہر کونسلر، وحید کیانی ،خالد کیانی نے برادری عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔