قائمہ کمیٹی کی حکومتی املاک کیلئے اتھارٹی قائم کرنیکی سفارش

قائمہ کمیٹی کی حکومتی املاک کیلئے اتھارٹی قائم کرنیکی سفارش

متعدد سرکاری املاک پر مافیا قابض ،ادارے مؤثر انتظام میں ناکام رہے ، ملک ابرار

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جائیدادوں کے مؤثر انتظام و انصرام کے لئے ایک خصوصی اتھارٹی کے قیام کی سفارش کی    ۔کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر مجوزہ قانون کو بغیر کسی ترمیم کے قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی سفارش کی۔   ملک ابرار احمد نے کہا کہ ان کے ذاتی علم میں متعدد سرکاری املاک پر مافیا قابض ہے ،تاہم بیشتر سرکاری ادارے ان جائیدادوں کا مؤثر انتظام کرنے میں ناکام رہے ہیں ، کمیٹی نے  آرکائیول میٹریل (تحفظ اور برآمد پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی دفعہ 2(اے )  میں  متعلقہ ڈویژن کے سیکرٹری کی جگہ \"وزیرِ اعظم\" کے الفاظ شامل کرنے کی سفارش کی ،کمیٹی کے مطابق آرکائیول مواد کے تحفظ سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے والی مشاورتی کمیٹی کے قیام کا اختیار وزیرِ اعظم کے پاس ہونا چا ہئے ، کمیٹی نے  \"ترک شدہ جائیدادیں (انتظام) (ترمیمی) بل 2026\" اور \"آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026\"   بغیر  ترمیم  منظور کرنے کی سفارش کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں