فارم 45 کی عدم فراہمی انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان:حسن مرتضیٰ

فارم 45 کی عدم فراہمی  انتخابی عمل کی شفافیت پر  سوالیہ نشان:حسن مرتضیٰ

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے گلگت بلتستان کے حلقہ گلگت 2 میں انتخابی بے ضابطگیوں کی اطلاعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ حلقہ گلگت 2 میں عوامی مینڈیٹ کو متاثر کرنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں،فارم 45 امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو فراہم نہ کیے جانے کی اطلاعات سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی عدم فراہمی انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ،گلگت 2 کے عوام کے ووٹ کا تقدس ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے ۔ انتخابی نتائج میں کسی قسم کی مداخلت یا ردوبدل ناقابل قبول ہوگا،الیکشن کمیشن فوری طور پر حلقہ گلگت 2 کی صورتحال کا نوٹس لے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں