شوگر ملز ری سٹرکچرنگ سکیم کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری
کمپنیوں کی ری سٹرکچرنگ پر اعتراض غیر قانونی یا فراڈ کی صورت میں ہی ممکن عدالت تجارتی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی جا سکتی:جسٹس حسن نواز مخدوم
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز ری سٹرکچرنگ سکیم کی منظوری سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس حسن نواز مخدوم نے شوگر ملز کی ری سٹرکچرنگ سکیم کی منظوری سے متعلق کمپنیوں کی علیحدگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کمپنیوں کو اپنے ڈھانچے کو مؤثر اور فعال بنانے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے ،ری سٹرکچرنگ سکیم پر صرف اسی صورت اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے جب وہ غیر قانونی، فراڈ پر مبنی یا عوامی پالیسی کے خلاف ہو۔فیصلے میں کہا گیا کہ جب قانونی تقاضے مکمل ہو جائیں تو عدالتیں فریقین کے اجتماعی تجارتی فیصلوں کا احترام کرتی ہیں۔