کالعدم ایکشن کمیٹی سے بات کرنے کیلئے تیار،قائم مقام صدرآزادکشمیر

 کالعدم ایکشن کمیٹی سے بات کرنے  کیلئے تیار،قائم مقام صدرآزادکشمیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبرنے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر شوکت نواز میر کے گھر گئے۔

بیٹھ کرمعاملات حل کرنے کی بات کی، ایک ہفتے کا وقت مانگا لیکن شوکت نواز نہیں مانے ، آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پیدا کردہ ہے ، آزاد کشمیر حکومت ایکشن کمیٹی سے بات کرنے کے لیے تیار ہے ، تمام سٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں اور حکومت کی کوشش ہے کہ معاملے کوڈائیلاگ سے حل کیاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں