ڈار کے ترک ومصری وزرائے خارجہ سے رابطے،امریکا،ایران پیشرفت کا خیر مقدم

ڈار  کے  ترک  ومصری  وزرائے  خارجہ  سے  رابطے،امریکا،ایران پیشرفت  کا خیر  مقدم

خطے میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال ،مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن واستحکام کی بنیاد بن سکتی :گفتگو رہنماؤں نے قریبی رابطہ جاری رکھنے اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت پربھی اتفاق کیا :دفتر خارجہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری مفاہمت کی جانب پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ مثبت پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ پیش رفت پر مسلسل مشاورت کی جائے گی۔دریں اثنا، اسحاق ڈار نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان باہمی مفاہمت کی جانب ہونے والی پیشرفت بھی شامل تھی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں