حکومت کا رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام :بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعظم کا اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پارلیمانی روایت ہے ، وزیراعظم نے بہت دیر کر دی ہاتھ ملاتے ملاتے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم نے جب بھی اچھا کردار ادا کیا گیا حوصلہ افزائی کی، امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی بھی حوصلہ افزائی کی۔