امریکا و قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر مشاورت :عرب میڈیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر مشاورت ہوئی ہے ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور قطر کے درمیان ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے ،جس میں مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ،اس پرعملدرآمد کے لیے ایرانی حکومت کی باضابطہ منظوری لازمی قرار دی گئی ہے ۔اس سے قبل ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطرمیں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر مالیت کے فنڈز تہران کو واپس کرد ئیے جائیں گے ، فنڈزکی واپسی ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے ۔