کیپٹن عاصم کے مجرم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے :پرویزالٰہی

کیپٹن عاصم کے مجرم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے :پرویزالٰہی

شہید کو بہادری پر تمغہ بسالت سے نوازا جائے ، انسانیت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا تلہ گنگ شہیدوں ، غازیوں کی سرزمین یہاں کا ایک اورسپوت شہید ہوا:اہلخانہ سے گفتگو

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دلی ہمدردی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت نے انسانیت کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت کو پور ی دنیا میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ، شہید کے مجرم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، انکی بے مثال جرات اور بہادری کے مظاہرے اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہیدکوبہادری کے عوض تمغہ بسالت سے نوازا جائے ۔ پرویزالٰہی نے کہا تلہ گنگ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ، یہاں کا ایک اور سپوت شہید ہوا ہے ، میں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ انہی شہیدوں کی وجہ سے دیا تھا، ان شاء اللہ آئندہ بھی اللہ نے موقع دیا تو تلہ گنگ کی بھرپور خدمت کروں گا، جہاں ترقی کا سفر رکا تھا وہاں سے ہی دوبارہ شروع کرینگے ۔ پرویزالٰہی نے شہید کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں