گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور، گورنرکی تقرری کیلئے اسحاق ڈار کی زیر سربراہی تین رکنی کمیٹی قائم
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں سیاسی و انتظامی امور اور گورنرکی تقرری کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنادی۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں انجینئر امیر مقام اور رانا ثنااللہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی گلگت بلتستان میں گورنر کے عہدے پر امیدوار فائنل کرے گی اور گورنر کے امیدواروں کا نام پارٹی قیادت کو بھجوائے گی،مسلم لیگ ن نے بلتستان سے ہی گورنر کا امیدوار فائنل کرنے کا عندیہ دیاہے ،ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پارٹی میں پرانی اور وفادار شخصیت کو آگے لانے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے 3بڑوں کی جلد بیٹھک ہو گی۔