کراچی میں رہنے والے میڈل کے مستحق ہیں:عائشہ عمر
لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کراچی میں گزر بسر کرنے اور زندہ رہنے والوں کو میڈل کا مستحق قرار دے دیا۔
برطانوی تحقیقی ادارے ‘دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ’ (ای آئی یو) نے 2026ء کے ‘گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس’ میں کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار دیا جبکہ عائشہ عمر نے مذکورہ رپورٹ پر مبنی ایک پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ہم اس شہر میں زندہ رہنے اور زندگی گزارنے پر تمغوں کے مستحق ہیں۔ ہم ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے ، گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنس کر، گھروں میں گیس اور بجلی کی محدود فراہمی کے ساتھ، ہر وقت ڈکیتی کا خوف دل میں لیے ، مسلسل دوڑ دھوپ اور دباؤ کے ماحول میں رہتے ہوئے ، سخت محنت کرتے ہیں، تمام ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔