ندا یاسر کو بچوں کو اکیلے سفر پر بھیجنے کے بیان پرتنقیدکاسامنا
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔۔
انہیں صرف جائیداد، گھر، زیورات اور دیگر مادی چیزوں پر سرمایہ لگانے کے بجائے بچوں کے ساتھ یادگار تجربات بھی بنانے چاہئیں اور اپنے بچوں کو اکیلے سفر پر بھیجنا چاہیے تاکہ وہ خود مختار بن سکیں۔ اس مشورے پر میزبان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے خیالات موجودہ صورتِ حال سے مطابقت نہیں رکھتے ، یہاں بچے محفوظ نہیں ہیں۔