گندم کی پیداوار حوصلہ افزا ، قلت کا کوئی امکان نہیں : رانا تنویر

 گندم کی پیداوار حوصلہ افزا ، قلت کا کوئی امکان نہیں : رانا تنویر

ادار ے رابطے کو مزید موثر بناکر مارکیٹ کی نگرانی تیز کریں ، وزیر غذائی تحفظ

 اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے ملک میں گندم کی پیداوار، دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے وہیٹ بورڈ کے نویں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز، تمام صوبوں کے سیکرٹریز زراعت ،سیکرٹریز خوراک، وزارت کے سینئر افسران، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ، صوبائی نمائندوں نے متفقہ طور پر اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی علاقے میں گندم کی کوئی قلت نہیں ، رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے ،وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں، مارکیٹ کی نگرانی کو مضبوط کریں اور گندم کی بلا تعطل فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے یا قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں