صدر نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کیلئے نشانِ خدمت کی منظوری دیدی

 صدر نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ  کیلئے نشانِ خدمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرنے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی کے فروغ، امتِ مسلمہ کے درمیان تعاون کے استحکام اور عالمِ اسلام  کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ  خدمت عطا کرنے کی منظوری دی۔صدرِ مملکت نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں