سینیٹ کا 362واں سیشن، 6ارکان ایک دن بھی ایوان نہ آئے

سینیٹ کا 362واں سیشن، 6ارکان ایک دن بھی ایوان نہ آئے

اسحاق ڈار نے ایک دن ، اپوزیشن لیڈر نے پانچ روز اجلاس میں شرکت کی ،فافن

اسلام آباد(دنیا نیوز،این این آئی)سینیٹ کے 362ویں سیشن میں 6 ارکان ایک دن بھی اجلاس میں حاضر نہ ہوئے ،سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے صرف ایک دن جب کہ قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے پانچ روز اجلاس میں شرکت کی۔ 10 سے 18جون تک چلنے والے سینیٹ اجلاس میں 32 اراکین سینیٹ نے تمام اجلاس میں حاضری دی۔فافن کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے پہلے دن اراکین سینیٹ کی حاضری سب سے زیادہ رہی، 95 میں سے 72 سینیٹرز اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس کی پانچویں اور چھٹی نشست میں اراکین کی حاضری سب سے کم رہی جب کہ 95 میں سے صرف 64 سینیٹرز حاضر ہوئے ۔فافن کے مطابق اجلاس کے دوران 63 سینیٹرز ایسے تھے جو کم از کم ایک دن مکمل غیر حاضر رہے ، ان کی تعداد 66 فیصد بنتی ہے ، ایک وفاقی وزیر اجلاس میں ایک دن بھی شریک نہیں ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں