پاک فوج ملکی سلامتی، استحکام دفاع کی علامت :عبدالعلیم خان

 پاک فوج ملکی سلامتی، استحکام دفاع کی علامت :عبدالعلیم خان

دشمن کے پر اپیگنڈے کو تقویت دینے والا طرزِ عمل قابلِ مذمت ہے ،پیغام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے افواجِ پاکستان اور قومی اداروں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی مضبوط ترین علامت ، وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،قومی اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ایسا کوئی بھی طرزِ عمل جو دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دے سراسر قابلِ مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست اپنی جگہ، لیکن ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام ہر شہری اور سیاسی قوت پر لازم ہے ،عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں افواجِ پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے وطن پر قربان ہونے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...