اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ پاکستان کے حقیقی سفیر :یوسف رضا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اوورسیز ملک کا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔۔۔
جو اپنی محنت، صلاحیتوں اور کاروباری کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی مواقع کو پاکستان سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،وہ نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن امریکہ کے بانی صدر سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں کے وفد کے اعزاز میں د ئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفد کا دورہ پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے اور اس سے سرمایہ کاری، تجارتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد، مؤثر قانون سازی اور کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، انہوں نے اوورسیز پاکستانی کاروباری تنظیموں کے ساتھ مستقل ادارہ جاتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی منڈیوں اور پاکستان کے درمیان مضبوط معاشی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں انکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments