دہشت گردوں کے سہولت کاربرابر کے مجرم ہیں:بلاول

 دہشت گردوں کے سہولت کاربرابر کے مجرم ہیں:بلاول

دشمن کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے ، پوری قوم محافظوں کے شانہ بشانہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کوبڑی کامیابی قرار دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس کامیابی پر پولیس، رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ اہم کامیابی ہمارے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی سرزمین کے معاملے کو سفارتی، قانونی اور سکیورٹی سطح پر پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے ۔ دہشت گردوں کو پناہ دینے اور سرپرستی کرنے والے بھی ان بزدلانہ حملوں کے مرتکب دہشت گردوں کے برابر کے مجرم ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں امن و امان سبوتاژ کرنے کی دشمن کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ، پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...