پاکستان اس وقت 52 ممالک کو ادویات برآمد کر رہا : وزیر صحت
پاک چین بی ٹو بی کانفرنس میں فارماسیوٹیکل کے 6شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی کانفرنس میں 22تجارتی معاہدے ، 84 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ، پریس کانفرنس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،اے پی پی)وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے پاک چین بی ٹو بی فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر انویسٹمنٹ کانفرنس میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے چھ اہم ذیلی شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعت کو فروغ دینا ہے ،وفاقی وزیر نے کہا پاکستان اس وقت 52 ممالک کو ادویات برآمد کر رہا ہے آئندہ ایک سال کے اندر ڈریپ کو سو فیصد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا ، پاکستان میں استعمال ہونے والی 13 ویکسینز مکمل طور پر درآمد کی جاتی ہیں، تاہم حکومت نے ملک کی پہلی قومی ویکسین پالیسی تیار کر لی ہے ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا اس وقت پاکستان اپنی 85 فیصد ادویات خود تیار کرتا ہے ، تاہم 95 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے ،وزارتِ صحت کی ٹیم نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان موثر میچ میکنگ کا عمل مکمل کیا، جس کے نتیجے میں دو روزہ کانفرنس میں 240 وفود اور 140 چینی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ 340 دوطرفہ کاروباری ملاقاتیں ہوئیں ،کانفرنس کے دوران 22 کمپنیوں نے 629.5 ملین امریکی ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے جبکہ 800 ملین امریکی ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)پر بھی دستخط ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments