کھاد قیمتوں میں استحکام اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائینگے ، رانا تنویر
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھاد ساز کمپنیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔
ملک بھر میں کھاد کی وافر دستیابی، قیمتوں میں استحکام اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گی تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور قومی غذائی تحفظ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین شاہ کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر نے کہاکہ پاکستان میں کھاد کی کوئی قلت نہیں۔تمام کھاد ساز کارخانے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں رانا تنویر حسین نے فامسن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک چن کی قیادت میں وفد کے ساتھ ملاقات اور ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین تعاون اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔انہوں نے فامسن گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی دعوت دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments