چیئر مین نیب کی وفاقی محتسب سے ملاقات ، باہمی تعاون پر زور
2025 کے دوران 2 لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے ، نو ید کا مران دونوں اداروں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ، فائدہ اٹھانا چاہئے ، نذ یر احمد بٹ
اسلام آباد(نامہ نگار)چیئر مین قو می احتساب بیو رو(نیب) لیفٹیننٹ جنر ل (ر) نذ یر احمد بٹ نے گز شتہ روز وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ سے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی۔ ملا قا ت میں دونوں ادا روں کے سر برا ہان نے ملک میں شفا فیت، احتساب اور گڈ گو رننس کے قیام کے لئے با ہمی تعا ون کی ضرورت پر زور دیا، وفاقی محتسب نے سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلاف شکا یا ت کے ازالے میں وفاقی محتسب کے کردار کا ذکر کر تے ہو ئے چیئر مین نیب کو بتا یا کہ ان کے ادا رے نے سا ل 2025 کے دوران 2 لا کھ 61 ہزار سے زا ئد شکا یات کے فیصلے کئے ، تو قع ہے کہ اس سال یہ تعداد 2 لا کھ 70 ہزار سے تجا وز کر جا ئے گی، انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو مفت اور فو ری انصاف کی فرا ہمی کے لئے وفاقی محتسب کے علاقا ئی دفا تر ملک کے 28 شہروں میں کام کر رہے ہیں ، ملا قا ت کے دوران چیئر مین نیب نے وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان با ہمی تعا ون کے وسیع موا قع مو جود ہیں جن سے فا ئد ہ اٹھا یا جا نا چا ہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments