گورنر پختونخوا سے تاجک سفیر کی ملاقات، کاسا 1000 پر تبادلہ خیال

گورنر پختونخوا سے تاجک سفیر کی ملاقات، کاسا 1000 پر تبادلہ خیال

تاجکستان کاسا 1000 منصوبے کے تحت بارڈر تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کر چکا ،یوسف شریف زادہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے ملاقات کی جس میں کاسا 1000 توانائی منصوبے اور اس کی تکمیل سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کے فروغ سے تعلقات کو مضبوط اور معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں،تاجکستان کے راستے وسط ایشیا تک رسائی کے ثمرات سے خطہ مستفید ہوگا۔

تاجک سفیر نے کہا کہ تاجکستان کاسا 1000 منصوبے کے تحت اپنی حدود میں تاجکستان بارڈر تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کر چکا ہے ، تاجک سفیر نے کہا کہ کاسا 1000 منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن کا صرف 13 کلومیٹر حصہ باقی ہے ، وفاقی وزارتِ توانائی اور گورنر خیبرپختونخوا نے مسئلے کے حل میں کردار ادا کیا ۔ٹرانسمیشن لائن کا مسئلہ حل ہونے کے بعد کاسا 1000 کی بجلی نوشہرہ گرڈ تک پہنچائی جائے گی، کاسا 1000 بجلی منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...