قومی یکجہتی ہی دہشت گردی کے خلاف بڑی طاقت ، یوسف رضا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی یکجہتی دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی طاقت ہے ،نوجوان نسل کو امن، ترقی اور قومی ہم آہنگی کا سفیر بننا ہوگا۔
ایوانِ صدر میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی قومی سلامتی، معاشی مستقبل اور خوشحالی کا بنیادی ستون ہے ، تاہم دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، ایف سی ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پائیدار امن صرف سکیورٹی اقدامات سے نہیں بلکہ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر، سیاسی شمولیت اور مساوی مواقع فراہم کرنے سے ممکن ہے ،چیئرمین سینیٹ نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج، ساتویں این ایف سی ایوارڈ، گیس رائیلٹی کی ادائیگی اور بلوچ نوجوانوں کی نمائندگی بڑھانے جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آئینی حقوق، وفاقی استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دہشت گردی کے خلاف واضح موقف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments