پاکستانی ،کشمیری عوام کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، رانا ثنا

پاکستانی ،کشمیری عوام کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، رانا ثنا

نوجوانوں کو ہتھیار نہیں ، تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے کشمیر میں پنجاب طرز پر ترقیاتی منصوبے شروع کر ینگے ،امیر مقام ،جلسے سے خطاب

 دھتوٹ، فتح پور تھکیالہ (اے پی پی)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اﷲ خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کا رشتہ مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے ، جسے کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی،حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے گندم سبسڈی سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں، نوجوانوں کو ہتھیار نہیں بلکہ تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ دھتوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲنے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ پاکستان اور کشمیر کے عوام کا رشتہ مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے جسے کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام وطن کے دفاع میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیاں پوری  قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...