ادویات قیمتوں میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے :وزیر خزانہ
اہم ادویات قیمتوں کے فیصلوں کی وجوہات اور حکومتی موقف عوام تک پہنچایا جائے سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، ڈریپ کے پالیسی بورڈ کی سفارشات کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزیراعظم کی ادویات کی قیمتوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں ڈرگ پرائسنگ کمیٹی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے پالیسی بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق تمام فیصلے شفاف، شواہد پر مبنی اور مشاورتی عمل کے تحت کیے جائیں اور ان میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری ادویات تک مریضوں کی رسائی، ادویہ سازی کے شعبے میں سپلائی کا تسلسل اور مریضوں کے لیے ادویات کی استطاعت کے درمیان متوازن حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے ۔وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اہم ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلوں کی وجوہات اور حکومتی موقف عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے تاکہ اس حوالے سے شفافیت اور اعتماد کو فروغ دیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments