امریکی ویزا بانڈ شرط، پاکستانی شہریوں کو 20 ہزار ڈالر ضمانت سے استثنیٰ

امریکی ویزا بانڈ شرط، پاکستانی شہریوں  کو 20 ہزار ڈالر ضمانت سے استثنیٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلئے 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت سے استثنیٰ مل گیا۔

 امریکا نے اپنے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا جس کے تحت وزیٹر ویزا کے حصول کیلئے بعض ممالک کے شہریوں پر 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابل واپسی مالی ضمانت یعنی ویزا بانڈ جمع کرانے کی شرط مستقل طور پر نافذ کر دی ہے ۔ بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق بنگلہ دیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں، نئے قوانین کے تحت کاروباری اور سیاحتی ویزا درخواست گزاروں کے لیے قابل واپسی بانڈ کی حد 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے ۔پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران کو اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...