اسحاق ڈار یروشلم پروزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن روانہ
اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاریروشلم کے حوالے سے ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر اردن کے دارالحکومت عمان روانہ ہو گئے ہیں۔
اس دورہ کی دعوت اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی جانب سے دی گئی ہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں عرب لیگ کے رکن ممالک اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے ۔ اجلاس کا مقصد مقبوضہ یروشلم کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ اور متفقہ موقف اختیار کرنا ہے ،دورے کے دوران اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ، اردن کے فرمانروا شاہ عبداﷲ دوئم بن الحسین سے بھی ملاقات کریں گے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اس موقع پر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں فلسطین سمیت خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments