سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا اب ری سیٹ ناگزیر :بیرسٹر گوہر

 سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا   اب ری سیٹ ناگزیر :بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا ہے اور اب ری سیٹ ناگزیر ہے ،اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔

 پیپلزپارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں،حکومتی اتحادی کے بیان کے بعد وزیراعظم کو فوری اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا مگر وزیراعظم ایسا کرنے میں ناکام رہے ،وزیراعظم نے خاموشی اختیارکی، اس سے ظاہر ہوتاہے اعتماد ختم ہوچکا، پورا حکومتی ڈھانچہ عملی طور پر کولیپس کر چکا ہے ، حکومت اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعظم نے اعتماد کھودیا، اب سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ، ری سیٹ ناگزیر ہے ، ایسے حالات میں مزید حکومتیں بنانے کے بجائے عوام سے رجوع کیاجائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...