وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2روزہ سرکاری دورہ کرینگے
اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments