مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی و دفاعی اہمیت کا اعتراف ہے ، ملک محمد احمد خان

 مکہ معاہدہ پاکستان کی  سفارتی و دفاعی اہمیت کا  اعتراف ہے ، ملک محمد احمد خان

لاہور (سیاسی نمائندہ)قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے مکہ مکرمہ میں ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی و دفاعی اہمیت کا واضح اعتراف ہے۔

تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی  تعاون باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کی مضبوط علامت ہے ، یہ شراکت داری کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن، استحکام، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے ہے ،انہوں نے وزیراعظم کی کامیاب سفارت کاری اور بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی اور علاقائی سطح پر اپنا مؤثر سفارتی کردار اجاگر کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...