آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی، حکومت چلنے والی نہیں، چودھری یاسین

آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی، حکومت  چلنے والی نہیں، چودھری یاسین

اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ، دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا۔

 کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یہ حکومت چلنے والی نہیں ، متناز عہ الیکشن کے باعث دنیا اور کشمیری عوام کو منفی پیغام ملا۔ اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں  نے کہا اگر شفاف انتخابات ہوتے تو کشمیر کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے انتخابی عمل میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جبکہ ایل اے 5، ایل اے 9، ایل اے 11 اور ایل اے 12 سمیت مختلف حلقوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے اور بعض امیدواروں کو ناجائز طریقے سے کامیاب کرایا گیا۔ چودھری یاسین نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ پہلے سے انتخابی نتائج کے بارے میں منصوبہ بندی کر چکی تھی اور اب یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی نے بھی اپنے حلقے میں دھاندلی، انتظامی افسران کی تبدیلی، قتل کے مقدمے کے اندراج اور پولنگ کا وقت بڑھانے کے فیصلے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اضافی وقت میں دھاندلی کی گئی ، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...