انڈر 12ایشین بیس بال چیمپئن شپ،قومی ٹیم چین پہنچ گئی

 انڈر 12ایشین بیس بال چیمپئن شپ،قومی ٹیم چین پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ینگ شاہینز بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئی۔

 پاکستانی شاہین پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی) کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود کی قیادت میں اسلام آباد سے ہانگژو پہنچے ۔ ننھے قومی بیس بالرز 15 اگست تک جاری رہنے والے اس ایشیائی ایونٹ میں قومی ننھے کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ شائقینِ کھیل کی جانب سے بھی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ طاہر محمود نے کہا کہ بی ایف اے انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت اور دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرکے ہمارے ینگ شاہینوں کو عالمی سطح کا بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...