پنجاب میں گندم کے سرپلس ذخائر 5.4 ملین میٹرک ٹن
4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد،محکمہ فوڈ سیفٹی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب ملک کا اناج گھر ہے گندم کی ملکی پیداوار میں پنجاب کا حصہ ہمیشہ 75 فیصد سے زائد رہا۔ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کے سرپلس ذخائر 5.4 ملین میٹرک ٹن ہیں۔پنجاب کی سرپلس گندم سندھ سمیت دیگر صوبوں کی ضروریات پورا کرتی ہے ۔پنجاب کے علاوہ تمام صوبے گندم کی کمی کا شکار ہیں، اس سال ملکی پیداوار میں پنجاب کا حصہ بڑھ کر 77 فیصد ہو گیاحکومتِ پنجاب نے ایگریگیٹرز کے ذریعے نصف ملین میٹرک ٹن گندم 3,500 روپے فی 40 کلو خریدی، ہارویسٹ سیزن کے صرف دو ہفتوں کے اندر اوپن مارکیٹ میں گندم 3,500 روپے سے تجاوز کر گئی اس وقت مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4,700 روپے فی 40 کلوگرام تک پہنچ چکی ہے ، ماضی کے مقابلے میں کسان کو اس بار اپنی فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے ،پنجاب میں گندم کے ذخائر دیہاتوں میں 200 سے 300 بوریوں کی چھوٹی مقدار میں موجود ہیں،پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے ،4.5 ملین میٹرک ٹن گندم پورے صوبہ سندھ کی ایک سال کی مجموعی پیداوار کے برابر ہے ، اتنی مقدار کے لیے 50 کلوگرام کی 9 کروڑ بوریاں درکار ہوتی ہیں-اتنے بڑے حجم کا نظروں سے اوجھل ہونا عملاً ممکن ہی نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments