پاکستان، قازقستان کا زرعی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان، قازقستان کا زرعی معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر اتفاق

رانا تنویر سے سفیر قازقستان کی ملاقات ، پاکستان کو گندم کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار فریقین کا آ ئندہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس قازقستان میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق

 اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ زرعی تعاون کو نئی رفتار دینے ، موجودہ معاہدوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور انہیں ٹھوس تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاقِ رائے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِستافن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ہوا ۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی وسیع استعداد موجود ہے۔

دونوں ممالک نے پاکستان-قازقستان مشترکہ ورکنگ گروپ برائے زراعت کا آئندہ  اجلاس قازقستان میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔ پاکستان اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا وفد نامزد کرے گا۔قازقستان نے پاکستان کو گندم کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے قیمت، معیار اور فراہمی کی شرائط سمیت ملکی ضروریات کے تناظر میں تجویز کا جائزہ لینے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران وسطی ایشیا کو پاکستان سے ملانے والے مجوزہ ریلوے اور علاقائی ٹرانسپورٹ روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے زرعی اداروں، تحقیقی مراکز اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...