مومن وہ ہے جو دوسروں کیلئے آسانی پیدا کرے :طاہرالقادری
مینار پاکستان کو طاہرالقادری ہی بھر سکتے ، ان کی دینی خدمات کا معترف ہوں:گورنر پنجاب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، فضا شب بھر آمد مصطفیؐ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی
لاہور (سٹاف رپورٹر )منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں 43ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کی گئی۔ بچوں،خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ فضا شب بھر آمد مصطفی ؐمرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بچوں نے رنگ برنگے غبارے چھوڑکر آقاؐ کی ولادت کا جشن منایا۔ محمد طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن وہ ہے جو دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ، لوگوں کو اُس سے بات کرنے میں مشکل محسوس نہ ہو، آپؐ سراپا رحمت و شفقت ہیں۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینار پاکستان طاہرالقادری ہی بھر سکتے ، ان کی دینی خدمات کا معترف ہوں۔ اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے حضور نبی اکرمؐ کی ولادت پاک کا جشن منایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments