ہارڈلائن کا چارج جمائما نے لے لیا، پریشر بڑھے گا : نجم سیٹھی
محسن نقوی لڑائی اور مذاکرات دونوں کیلئے تیار،چند دنوں میں فیصلے کا پتا چلے گا انٹرویو کے مقصد میں پی ٹی آئی کامیاب : ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘میں تجزیہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے معاملے پر سی این این کو حکومت پاکستان کی طرف سے ایک لمبا چوڑا سٹیٹمنٹ گیا ہے ،جس میں اس کی وضاحت کی ہے ،بیکی اینڈرسن نے وہ باتیں اپنی ویب سائٹ اور اپنے ٹویٹر پر لگادی ہیں،بیکی اینڈرسن کی اپنی فالوئنگ ہے ، اس نے اپنا ٹویٹ کردیا، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،بات یہ ہے جو براڈ کاسٹ تھی وہ سار ی دنیا نے دیکھی۔دنیا نیوز کے پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرویو کا جو مقصد تھا اس میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگئی ہے ،پی سی بی نے بھی براڈ کاسٹ کے ساتھ بات کی ہے ،جب پی سی بی کی طرف سے کچھ گیا ہے ، تو انہوں نے کچھ کاؤنٹر بھی کیا ہے ، ،پی سی بی نے کوئی خاص پوزیشن نہیں لی،اگر چہ سکائی سپورٹس نے معذرت کرلی ہے ،اسی طرح سی این این کوعمران خان کی صحت سے متعلق حکومت پاکستان نے وضاحت جاری کردی ،میراخیال ہے کہ اب پی سی بی یہی چاہے گا کہ معاملے کو چھوڑ دیا جائے ،جو ہوگیا ہوگیا،یہ ہونا نہیں چاہیے تھا، جن لوگوں نے حصہ لیا انہوں نے معذرت کرلی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بیرون ملک پی ٹی آئی کے لوگوں کی طرف سے جوباتیں ہورہی ہیں، یہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہاں جو بات چیت چل رہی ہے وہ بیرسٹر گوہر کررہے ہیں، ہارڈ لائن کاجو انیشیٹو ہے وہ پاکستان سے باہر چلا گیا ہے ،جمائما نے اس کا چارج لے لیا ہے ،اپنے بیٹوں کو آگے کردیا ہے ،جمائما نے اپنے بھائی،ذلفی بخاری کو بھی ساتھ لے لیا ہے ،اب یہی کہا جارہا ہے ، یہ لوگ ساری دنیا کے سفیروں کے ساتھ ملیں گے ،اب ان کی طر ف سے پریشر بڑھے گا، سوال یہ ہے کہ محسن نقوی صاحب کیا کریں گے ، یہ دو چیزیں کرسکتے ہیں،ایک تو یہ تم آجاؤ، ہم دیکھ لیں گے ،یہاں جو بات چیت ہورہی ہے ، یہ سب فارغ ، دوسرایہ ہے پی ٹی آئی کا پریشر کامیاب ہوجائے ، کوئی راستہ نکل آئے بات چیت کرنے کا یا ٹمپریچر کوکم کرنے کا،میں محسن نقوی کو جہاں تک جانتا ہوں وہ لڑائی کیلئے تیار ہوجاتے ہیں،وہ مذاکرات کیلئے بھی تیار ہوجاتے ہیں،محسن نقوی اب کیا کریں گے ، اس کا علم نہیں ہے ،میرا خیال ہے کہ وہ تھوڑی بہت ٹف لائن لیں گے ،وہ کہیں گے آپ سے بات چیت ہورہی تھی، تم نے پیچھے یہ کیا ڈراما کردیا ہے ، ہم یہاں آپ کیلئے راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،آ پ نے جاکر ہم پر پورا حملہ کردیا ہے ،یہ کچھ ایسی صورتحال بنی ہوئی ہے ، میرا خیال ہے اگلے چنددنوں میں سمجھ آئے گی کہ محسن نقوی کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments