پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نے قبل از وقت قرض  کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی، 1200 ارب روپے کا قرضہ مقررہ مدت سے پہلے ہی ادا کردیا گیا، یہ اب تک کی سب سے بڑی قبل ازوقت قرض کی واحد ادائیگی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا قرض کی ادائیگی کے ساتھ مقررہ مدت سے قبل ادا کئے گئے قرضوں کامجموعی حجم 5920 ارب روپے سے زیادہ ہے یعنی 6ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ حکومت نے مالی سال 2025 کے دوران 18سو ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کیا جبکہ مالی سال 2026 میں قبل ازوقت قرضوں کی ادائیگی میں 62 فیصد کااضافہ ہوا اور دوران سال 2900 ارب روپے کے قرضی واپس کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...