جو کام نہیں کررہا اسے فوری فارغ کریں وزیرصحت پمز کے دورہ پر برہم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر صحت پمز کارڈیک پرائیویٹ رومز کی حالت دیکھ کر سٹاف پر برہم ہو گئے اور کہا دیوار کی حالت خراب ہے اور اس کو آپ پینٹ کر رہے ہیں، کسی دن یہ دیوار گرے گی پھر ہم سب یہاں آئیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان سے کہا کہ آپ کو ہسپتال سمجھنے میں 6 ماہ نہیں ملیں گے ، فوری کام کرنا ہوں گے ، جو اپنا کام نہیں کر رہا اسکو فوری نکالیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کوئی کسی کا بھی آدمی ہے وہ کام نہیں کر رہا اسکو فارغ کر دیں، باہر سے آکر کوئی کام نہیں کرے گا، انتظامیہ ایکشن لے میں فارغ کروں گا۔ان کا کہنا تھا میرے پاس ایک صفحہ نہیں آیا جس میں یہ بتایا ہو کہ کوئی شخص کام نہیں کر رہا، کوئی کام نہیں کر رہا تو روزانہ 10 لوگ نکال دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments