ظلم کے باوجود عمران اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں:سہیل آفریدی

ظلم کے باوجود عمران اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں:سہیل آفریدی

بتایا گیا تھا اندرون سندھ ایک ہی پارٹی ہے ، ہمیں صرف تحریک انصاف نظر آئی عمران خان کا شفا ہسپتال میں علاج نہیں ہو رہا،کیاعوام انصاف کی امید رکھتے ہیں؟

شہدادکوٹ (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں، بانی عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، شِکارپور، شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور نوشہرہ فیروز میں سٹریٹ موومنٹ ریلیوں  کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا اندرون سندھ صرف ایک ہی جماعت چلتی ہے ، یہاں آکر ایک ہی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نظر آئی ہے ،سندھ کے عوام نے بتادیا وہ کسی اور کے نہیں عمران خان کے ساتھ ہیں، عوام کا یہ غیر معمولی جوش و جذبہ 27 ستمبر کی فیصلہ کن سیاسی جدوجہد کے لیے ہماری اصل طاقت ہے ، انہوں نے کہا عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کا شفا ہسپتال سے مناسب علاج نہیں کرایا جا رہا تو کیا عوام ان عدالتوں سے انصاف کی امید رکھتے ہیں؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں مجھ جیسا مڈل کلاس سے وزیراعلیٰ بنتا ہے جب کہ دوسری پارٹیوں میں پہلے والد، پھر بیٹی اور پھر بیٹا اہم منصب پر آتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ناحق قید ہیں، ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا، جبکہ ان کی بہنوں کو فسطائی ریاستی جبر کا نشانہ بنایا گیا ، خواتین، بزرگوں اور بچوں کو بھی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے اور عوام کو خوفزدہ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے ، دریں اثنا شکارپور میں سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل چند افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، تاہم موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کراکے معاملہ ختم کرادیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...