پاک ، امریکا تجارت 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،امریکی ناظم الامور

 پاک ، امریکا تجارت 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،امریکی ناظم الامور

امریکہ پاکستانی برآمدات کی بڑی انفرادی ملکی منڈی، دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا امریکی سفارتخانہ میں دو روزہ مقابلے کا انعقاد ، ٹیکس نظام میں اصلاحات پر تجاویز

  اسلام آباد (دنیا رپورٹ) امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے ‘‘پاکستان-یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (پی یو اے این) اکنامک پالیسی چیلنج’’ کے تحت اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے دو روزہ مقابلے کا انعقاد کیا۔ کیس سٹڈی پر مبنی مقابلے میں ماہرین کی ٹیموں نے پاکستان کو زیادہ مسابقتی، خوشحال اور عالمی سطح پر مربوط معیشت بنانے کے لیے تجاویز تیار کیں۔تقریب میں پاکستان بھر سے پی یو اے این کے 70 سابق طالب علموں کے علاوہ بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے چھ افراد نے شرکت کی۔ ٹیموں نے امریکی سرمایہ کاری کے حصول، پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر بنانے، عالمی سطح پر سرمائے کی تقسیم، قابل حصول توانائی، ٹیکس نظام کو معقول بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ادارہ جاتی تحفظات مضبوط کرنے سمیت مختلف معاشی چیلنجز پر غور کیا اور اپنی تجاویز متعلقہ فریقین کے پینل کو پیش کیں۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ چیلنج نے شرکاء کو پاکستانی معیشت کو زیادہ مسابقتی اور عالمی سطح پر مربوط بنانے کے لیے عملی تجاویز تیار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قائم روابط پی یو اے این کے سابق طالب علموں کو پرانے ساتھیوں، صنعتی ماہرین اور امریکی کمپنیوں سے جوڑتے ہیں جنہیں باہمی فائدہ مند شراکت داریوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اینڈی ہیلس نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جبکہ امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی انفرادی ملکی منڈی ہے ۔دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہورہا، انہوں نے کہا کہ مقابلے میں پیش کی گئی تجاویز سے پاکستان کے کاروباری ماحول میں اصلاحات اور امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...