عبدالعلیم خان کی ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات میں شرکت

 عبدالعلیم خان کی ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات میں شرکت

پاکستان کی نمائندگی ،شاہی خاندان ، ناروے کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اوسلو پہنچے ،جہاں انہوں نے آنجہانی کنگ کی سرکاری تدفین میں شرکت کی اور ناروے کے شاہی خاندان اور عوام سے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ عبدالعلیم خان نے ناروے کے نئے بادشاہ کنگ ہاکون ہشتم سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے تعزیتی تقریب میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے ، وزیر خزانہ اور نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ،ناروے کی وزیر ثقافت لبنیٰ جعفری اور عالمی ترقی کے وزیر آسمند اوکرست سے بھی ملاقاتیں کیں اور اُن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ناروے کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...