ایم کیو ایم کے کئی اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ،اپوزیشن لیڈر
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، ثبین غوری، معید انور اور معاذ محبوب کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے ، مجھ سے ابھی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی، اراکین اسمبلی سے گزشتہ شام سے سکیورٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments