امریکا 9/11 حملوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001 کے دہشتگرد حملوں کی 25ویں برسی پر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان واقعات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
پینٹاگون میں یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے ، امریکا اور اس کے عوام کے تحفظ اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے کہا حملوں میں 2 ہزار 977 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ اس کے بعد کے ہفتوں اور برسوں میں بھی مزید لوگ جان سے گئے ۔ امریکا آج بھی دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے فلائٹ 93 کے مسافروں اور عملے کی مزاحمت کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں ہائی جیک کیا گیا طیارہ پنسلوانیا کے علاقے شنکس وِل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور اپنے ممکنہ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کیخلاف جنگ مکمل کرے گا۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران کی موجودہ صورتحال کو زخمی جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اپنے آخری وقت میں ہے ۔ امریکا نے ایران کی 85 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کردی ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت صرف دعوے اور دھمکیاں دے رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments