سلامتی کونسل کا سعودیہ سے اظہار یکجہتی،حوثی حملوں کی مذمت
سعودی عرب کو تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے ،عاصم افتخار
نیویارک (دنیا نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ریاض کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،رکن ممالک نے خبردار کیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد پہلی بار یمن دوبارہ ایک وسیع جنگ کی طرف جا سکتا ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے ، سعودی عرب پر حوثی حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے .
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ رکن ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں گے ، اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں گے اور اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ مقصد پر متفق ہوں گے ، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ہانس گرونڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بڑے حوثیوں نے بندرگاہی شہر موخا پر قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے ان کو ‘دنیا کی اہم ترین آبناؤں کے ساحلوں تک براہ راست رسائی’ ملی ہے ،سمندر کی آزادانہ آمد و رفت کو مزید خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments