سارہ نے دوسری بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

سارہ نے دوسری بیٹی رانیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کے چہرے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

سارہ خان نے کچھ عرصہ قبل دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے ننھی رانیہ کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔اب سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رانیہ فلک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔ تصویر میں ننھی رانیہ انتہائی معصوم اور پیاری نظر آ رہی ہیں جبکہ پورا خاندان ایک جیسے باتھ روبز میں نظر آیا۔رانیہ کے چہرے کی جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں نے محبت کا اظہار کیا ہے اور محبت بھر ے پیغامات دئیے ۔سارہ خان نے اپنے مداحوں کے شاندار رسپانس پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے دی جانے والی محبت کو بے مثال قراردیکر شکریہ اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...