ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ

امریکا سے تنازع، سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں، سفارتی کوششوں کی بحالی پر گفتگو عباس عراقچی کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران میں کشیدگی اور ایک دوسرے کے اہداف پر حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب سے جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا جبکہ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ایک پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے جمعہ کو رائٹرز کو بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گفتگو ہوئی، جس کے دوران تہران کے امریکا سے تنازع اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تمام محاذوں پر امریکا کے ساتھ تہران کے تنازع کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عہدیدار کے مطابق گفتگو میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ، مذاکرات کی جانب واپسی کے امکانات اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں پر بھی بات ہوئی۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کاروں نے بھی خطے میں بڑھتے ہوئے ‘عدم تحفظ’ پر تبادلہ خیال کے لیے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس بات چیت میں یمن کی حالیہ لڑائی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ تہران کی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی اعلیٰ سفارت کار وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کی شام اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ‘خطے میں کشیدگی میں اضافے اور بڑھتے ہوئے عدم تحفظ’ پر بات چیت کی۔ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے خلاصے میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے ‘کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکنے اور استحکام بحال کرنے کے لیے تعاون اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔’اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیے میں خاص طور پر یمن کا ذکر نہیں کیا، لیکن وہاں ہونے والی لڑائی کے حوالے سے ایک الگ بیان میں اس بات پر اصرار کیا گیا کہ فوجی مداخلت کے ذریعے یمنی بحران کو حل کرنا ناممکن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...