متحدہ بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی:قادر پٹیل

متحدہ بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی:قادر پٹیل

عوام کو نئے صوبوں کا لالی پوپ دینے سے پہلے بتائیں بوری بند لاشیں کس کا کلچر سندھ کے عوام کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بدترین ناکامی کے بعد صوبہ کارڈ کھیل رہی ہے ، ایم کیو ایم نے جب بھی عوامی حمایت کھوئی اس نے تقسیم اور نئے صوبے کا شوشہ چھوڑا۔خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ مصطفی کمال ماضی میں خود خالد مقبول صدیقی کو را کا ایجنٹ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا خالد مقبول صدیقی وضاحت کریں کہ مصطفی کمال اس وقت جھوٹ بول رہے تھے یا آج سچ بول رہے ہیں؟۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عوام کو نئے صوبوں کا لالی پوپ دینے سے پہلے بتائیں کہ بوری بند لاشیں کس کا کلچر ہے ، بھتے کی لالچ میں کراچی کی صنعتیں کس نے برباد کیں۔ قادر پٹیل نے کہا ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہانہ بند کرے ، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش کے خلاف جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی جتنی بار صوبے کا کارڈ کھیلیں گے عوام اتنی ہی بار ان سے حساب مانگیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...