پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز کی درخواست ضمانت خارج

 پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز کی درخواست ضمانت خارج

اینٹی کرپشن عدالت نے جیل میں بند رہنما کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )منڈی بہائو الدین سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ممبر حاجی امتیاز احمد کے خلاف ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سرکاری سکیموں کے ٹینڈرز کمیشن لیکر من پسند ٹھیکیداروں کو دلوانے کے مقدمات کا معاملہ،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی سپیشل کورٹ کے جج محمد سعید رفیق نے جیل میں بند ایم این اے کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور، دوسرے میں خارج کر دی۔ فاضل جج نے جس مقدمہ میں ایم این اے کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی اس میں الزام تھا کہ حاجی امتیاز احمد نے چیئرمین یونین کونسل منظور حسین سمیت دیگران کی ملی بھگت سے اپنے بیٹے عادل امتیاز کی تاریخ پیدائش ریکارڈ میں تبدیل کی اور ایجوکیشن بورڈ سے رزلٹ کارڈ مختلف تاریخوں کے حاصل کئے جس کا بنیادی مقصد بیٹے کو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار لانا تھا ۔ عدالت نے محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ منڈی بہائو الدین کی کروڑوں روپے کی 5ترقیاتی سکیموں کو من پسند ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کر کے انہیں الاٹ کرانے کے اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں حاجی امتیاز احمد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کر لی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...