ایکٹ غیر قانونی ،پولیس کو ٹائیگر فورس نہیں بننے دونگا،فیصل کنڈی

ایکٹ غیر قانونی ،پولیس کو ٹائیگر فورس نہیں بننے دونگا،فیصل کنڈی

غیرآئینی غیرقانونی ایکٹ کو کیوں منظور کروں؟یہ پولیس کو غلام بنانا چاہتے ہیں یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں، انکا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا، گفتگو

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس ایکٹ کوغیرآئینی قرار دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ پولیس غیر سیاسی ہوگی، میرے پاس ایکٹ آیاتو دیکھوں گا اگر کوئی چیزغیرآئینی ہوئی تو منظور نہیں کروں گا اور اس پر اعتراض کروں گا، یہ چاہتے ہیں پولیس ہماری غلام ہو، ہم پولیس کو ٹائیگر فورس بننے نہیں دینگے ۔گورنر یا وزیراعلیٰ ہو کوئی غلط اقدام نہیں ہوسکتا، خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے انہوں نے کہا اتنی نااہل حکومت ہے کہ انکے پاس مستقل وزیرداخلہ نہیں، غیرآئینی غیرقانونی ایکٹ کو کیوں منظور کروں، پی ٹی آئی سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کیے جا رہے ہیں، یہ اپنے صوبے کا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے اور اسلام آباد نہیں جائینگے ، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں انکا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...